۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
ماموستا فایق رستمی

حوزه/ امام جمعہ شہر سنندج نے کہا کہ ائمہ اطہار علیہم السلام کی زندگی اتحاد و یکجہتی کے محور کے گرد گھومتی ہے،لہذا ہمیں ان عظیم ہستیوں کی محبت کو ہمیشہ اپنے دلوں میں زندہ رکھنا چاہئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صوبۂ کردستان/"رحمۃ العالمین"محفل مشاعرہ کی اختتامی تقریب کل کردستان کے ادارۂ تبلیغات اسلامی میں علماء،منتظمین اور عہدیداروں کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔

مولوی فایق رستمی نے اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن اللہ تعالیٰ کی طرف سے انسانوں کے لئے نازل ہوا ہے تاکہ ہمیں ہدایت اور اتحاد کا درس دے اور آج ہمیں اس آسمانی کتاب کے احکامات پر عمل کرنا چاہئے۔

مجلس خبرگان میں کردستان کے عوامی نمائندے نے کہا کہ تاریخ اسلام کا مطالعہ کرنے سے واضح ہو جاتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے محبت و الفت اور آنحضرت(ص) کی سیرت کو نمونۂ عمل قرار دینا دنیا و آخرت میں ہدایت اور سعادت کا باعث ہے۔

شہر سنندج کے سنی امام جمعہ نے مزید کہا کہ ائمہ اطہار علیہم السلام کی زندگی اتحاد و یکجہتی کے محور کے گرد گھومتی ہے،لہذا ہمیں ان عظیم ہستیوں کی محبت کو ہمیشہ اپنے دلوں میں زندہ رکھنا چاہئے۔

مولوی رستمی نے بیان کیا کہ اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے معاشرے کی تقدیر مغربی معاشروں کی مانند ٹوٹ پھوٹ کا شکار نہ ہو تو ہمیں متحد ہونا ہوگا۔

کردستان کے عوامی نمائندے نے قرآن مجید سے انسیت پیدا کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید کے ساتھ انس معاشرے میں اخلاقیات کی پرورش اور بہت سی بے ضابطگیوں کے خاتمے کا باعث ہوتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .